سورة المؤمنون - آیت 103
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ فِي جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جن کی تولیں ہلکی ہوئیں ، سو وہی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نقصان کیا ، وہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اور جن کے نیک اعمال کا وزن کم ہوگا یا تو یہ صورت کہ گناہوں کے مقابلے پر ان کے نیک اعمال کم ہوں گے یا بعض کبائر گناہ کی وجہ سے نیک اعمال حبط ہوچکے ہوں گے تو یہی لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنے تئیں خسارہ میں ڈالا ہوگا اسی خسارہ کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جہنم میں ہمیشہ رہیں گے