سورة المؤمنون - آیت 101

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ فَلَا أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَاءَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب نرسنگا پھونکا جائے گا ، تو اس دن ان کے درمیان نہ نسب ہوگا ، اور نہ ایک دوسرے (ف ٣) ۔ کو پوچھے گا ۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

پھر جب قیامت کے روز نفخ صور ہوگا یعنی قیامت قائم ہوجائے گی تو اس روز جو ان کی گت ہوگی کچھ نہ پوچھو کیا ہوگی نہ تو اس روزان میں نسبی تعلقات مفید ہوں گے اور نہ وہ ایک دوسرے کی بات پوچھیں گے