سورة المؤمنون - آیت 100

لَعَلِّي أَعْمَلُ صَالِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ۚ كَلَّا ۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَائِلُهَا ۖ وَمِن وَرَائِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

شاید میں اس جگہ جا کر جو چھوڑ آیاہوں نیک عمل کروں ‘ ہرگز نہیں ، یہ ایک بات ہے جو وہ کہتا ہے ‘ اور ان کے آگے برزخ ہے اس دن تک کہ مردوں میں سے اٹھائے جائیں ،

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

تاکہ میں پچھلی زندگی میں جس کو میں چھوڑآیا ہوں نیک عمل کروں لیکن ان کی حالت پر اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوجائے گا کہ اس کی یہ بات بھی بالکل غلط ہے ہرگز ہرگز اس کی نیت نیک اور تابع دار کی نہیں بلکہ یہ لفظ صرف اس کے منہ کا بول ہے جو یہ کہہ رہا ہے اور ان سے آگے ابھی ان کے قبروں سے اٹھنے کے دن تک درمیانی ٹھکانہ قبر میں ہے