سورة الحج - آیت 78

وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ ۚ هُوَ اجْتَبَاكُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ ۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ ۚ هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمِينَ مِن قَبْلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ وَتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ ۚ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ هُوَ مَوْلَاكُمْ ۖ فَنِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اللہ کی راہ میں جہاد کرو ، جیسے اس کے جہاد کا حق ہے ، اس نے تمہیں چن لیا اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہیں کی ، تمہارے باپ ابراہیم (علیہ السلام) کا دین ہے ، اس ہی نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے ، پہلے سے ، اور اس کتاب (قرآن) میں بھی ، تاکہ رسول تم پر گواہ ہو ، اور تم (اور) لوگوں پر گواہ ہو ، پس نماز پڑھو ، اور زکوٰۃ دو ، اور اللہ کو مضبوط پکڑو ، وہ تمہارا صاحب ہے ، سو خوب صاحب ہے اور اچھا مددگار۔ (ف ١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔