سورة الإسراء - آیت 2

وَآتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَجَعَلْنَاهُ هُدًى لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ أَلَّا تَتَّخِذُوا مِن دُونِي وَكِيلًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب دی ، اور اس کتاب بنی اسرائیل کے لئے ہدایت ٹھہرایا کہ میرے سوا تم کسی کو کارساز نہ جانو ،

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

(2۔3) ہم نے بنی اسرائیل پر جو عربوں کے بھائی بند ہیں کئی ایک قسم کے ان گنت احسان کئے تھے اور حضرت موسیٰ کو کتاب تورات دی اور اسکو بنی اسرائیل کے لئے ہم نے ہدائت نامہ بنایا پہلا حکم اس میں یہ تھا کہ اسے نوح کے ساتھیوں کی اولاد اسرائیلیوں جن کو ہمنے نوح کے ساتھ بیڑی پر سوار کیا تھا اور غرق ہونے سے بچایا تھا میرے یعنی اللہ کے سوا کسی کو اپنا متولی اور کا رساز نہ بنائیو تمہیں معلوم نہیں کہ تم کس کے ساتھی ہو تم نوح کے ساتھی ہو بیشک وہ بڑا شکر گذرار بندہ تھا