سورة البقرة - آیت 178
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى ۖ الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالْأُنثَىٰ بِالْأُنثَىٰ ۚ فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ ۗ ذَٰلِكَ تَخْفِيفٌ مِّن رَّبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ ۗ فَمَنِ اعْتَدَىٰ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! مقتولوں کا قصاص تم پر فرض کیا گیا ہے ۔ آزاد (ف ١) کے بدلے آزاد ، غلام کے بدلے غلام ، عورت کے بدلے عورت ، پھر جس کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف ہوجائے تو چاہئے کہ دستور کے پیچھے لگے اور اس کی طرف نیکی سے ادا کیا جائے ، یہ تمہارے رب کی طرف سے آسانی اور رحمت ہے ، اس کے بعد بھی اگر کوئی زیادتی کرے تو اس کو دکھ کا عذاب ہوگا ۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔