سورة البقرة - آیت 165

وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور لوگوں میں سے بعضے وہ ہیں جو خدا کے سوا شریک پکڑتے ہیں ، وہ ان سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی محبت خدا سے چاہئے اور وہ جو ایمان دار ہیں ‘ وہ خدا کی محبت میں ان سے بڑھے ہوئے ہیں اور کاش یہ ظالم وہ گھڑی دیکھ لیں جس گھڑی عذاب دیکھیں گے (اور جو اس قت جائیں گے اب جان لیں) کہ سب قوت خدا کو ہی ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب دینے والا ہے (ف ١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔