سورة ھود - آیت 29

وَيَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مَالًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ ۚ وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ إِنَّهُم مُّلَاقُو رَبِّهِمْ وَلَٰكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اے قوم ! میں اس پر تم سے کچھ مال نہیں مانگتا ، میرا بدلہ صرف اللہ پر ہے ‘ اور میں ایمانداروں کو نکالنے والا بھی نہیں ، انہیں اپنے رب سے ملنا ہے ، لیکن تم مجھے (صاف) جاہل نظر آتے ہو۔ (ف ١)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔