سورة البقرة - آیت 137

فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنتُم بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوا ۖ وَّإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ ۖ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پس اگر وہ بھی ایمان لائیں تو انہوں نے ہدایت پائی اور اگر منہ موڑیں تو وہی ضد پر ہیں اور ان کی طرف سے تجھے اللہ کا فی ہے اور وہ سنتا ہے اور جانتا ہے (ف ٢)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔