سورة الانعام - آیت 85

وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور زکریا (علیہ السلام) اور یحیٰ (علیہ السلام) اور عیسیٰ (علیہ السلام) اور الیاس (علیہ السلام) کو ، سب نیک بختوں میں تھے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَ﴾ ” زکریا اور یحییٰ“ یعنی یحییٰ زکریا علیہما السلام کے فرزند ﴿وَعِيسَىٰ﴾ یعنی عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ﴿وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ﴾ ” اور الیاس کو بھی یہ سب“ یعنی یہ تمام لوگ ﴿مِّنَ الصَّالِحِينَ﴾ ” نیکو کار تھے۔“ یعنی اپنے اخلاق، اعمال اور علوم میں صالح لوگ تھے بلکہ صلحا کے سردار، قائد اور ان کے امام تھے۔