سورة الانعام - آیت 67

لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ہر بات کا ایک وقت مقرر ہے اور عنقریب تمہیں معلوم ہوجائیگا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ﴾” ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔“ یعنی ہر خبر کے استقرار کا ایک وقت اور ایک زمانہ ہے جس سے وہ آگے پیچھے نہیں ہوسکتی ﴿وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا۔“ یعنی جس جس عذاب کی تمہیں وعید سنائی گئی ہے تم اسے عنقریب جان لو گے۔