وَلَوْ تَرَىٰ إِذْ وُقِفُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ قَالَ أَلَيْسَ هَٰذَا بِالْحَقِّ ۚ قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ
اور کاش تو ان انکی اس وقت کی حالت دیکھتے جب وہ اپنے رب کے سامنے کھڑے کئی جائیں گے اللہ کہے گا کیا یہ (عذاب) سچ نہ تھا کہ کہیں گے ہمیں اپنے رب کی قسم ضرور سچ تھا کہے گا تم اب اپنی کفر کے بدلے میں عذاب چکھو ۔
﴿وَلَوْ تَرَىٰ﴾ ” اور اگر آپ دیکھیں“ یعنی اگر آپ کافروں کو دیکھیں ﴿ إِذْ وُقِفُوا عَلَىٰ رَبِّهِمْ ۚ﴾ ” جبکہ انہیں ان کے رب کے سامنے کھڑا کیا جائے گا“ تو آپ بہت بڑا معاملہ اور بہت ہولناک منظر دیکھیں گے۔ ﴿قَالَ﴾اللہ تعالیٰ ان کو زجر و توبیخ کرتے ہوئے فرمائے گا : ﴿أَلَيْسَ هَـٰذَا بِالْحَقِّ﴾ ” کیا یہ برحق نہیں؟“ یعنی وہ عذاب جو تم دیکھ رہے ہو، کیا یہ سچ نہیں؟ ﴿قَالُوا بَلَىٰ وَرَبِّنَا﴾ ” وہ کہیں گے کیوں نہیں، قسم ہے ہمارے رب کی !“ پس وہ اقرار اور اعتراف کریں گے جبکہ یہ اعتراف انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا ﴿قَالَ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ ﴾ ” اللہ فرمائے گا : پس چکھو اس عذاب کا مزا جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔ “