سورة الانعام - آیت 23

ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ إِلَّا أَن قَالُوا وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ان کا بہانا سوائے اس کے اور کچھ نہ ہوگا کہ کہیں گے کہ ہمیں اللہ اپنے رب کی قسم ہم مشرک ہی نہ تھے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ لَمْ تَكُن فِتْنَتُهُمْ ﴾ ” پھر نہ رہے گا ان کے پاس کوئی فریب“ یعنی جب ان کو آزمایا جائے گا اور مذکورہ سوال کیا جائے گا تو ان کا جواب اس کے سوا کوئی نہیں ہوگا کہ وہ اپنے شرک کا ہی انکار کردیں گے اور قسم اٹھا کر کہیں گے کہ وہ مشرک نہیں ہیں