سورة المآئدہ - آیت 99
مَّا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ ۗ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
رسول کا اور کچھ ذمہ نہیں ‘ صرف پیغام پہنچانا ہے اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو ‘ یا چھپاتے ہو اللہ جانتا ہے ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے :﴿ مَّا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ﴾ ” رسول کے ذمے صرف پہنچا دینا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسے حکم دیا گیا، آپ نے پہنچا دیا۔ آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کردی اور اس کے سوا دیگر معاملات میں آپ کو کوئی اختیار نہیں ﴿وَاللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ﴾ ” اور اللہ جانتا ہے جو تم ظاہر کرتے اور جو تم چھپاتے ہو“ اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کی اپنے علم کے مطابق جزا دے گا۔