سورة الاخلاص - آیت 2
اللَّهُ الصَّمَدُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اللہ نرا دھار ہے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَللّٰہُ الصَّمَدُ﴾ ”اللہ بے نیاز ہے۔ “ یعنی تمام حوائج میں وہی مقصود ہے ۔عالم بالا اور عالم سفلی کے رہنے والے سب اس کے انتہائی محتاج ہیں ، اسی سے اپنی حاجتوں کا سوال کرتے ہیں اپنے اہم امور میں اسی کی طرف راغب ہوتے ہیں ؛کیونکہ وہ اپنے اوصاف میں کامل ہے، وہ علیم ہے جو اپنے علم میں کامل ہے ،حلیم ہے جو اپنے حلم میں کامل اور رحیم ہے جس کی رحمت ہر چیز پر سایہ کناں ہے۔ اس طرح وہ اپنے تمام اوصاف میں کامل ہے ۔یہ اس کا کمال ہے کہ ﴿لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ﴾ اس نے کسی کو جنم دیا ہے نہ اسے کسی نے جنم دیا ہے کیونکہ وہ کامل طور پر غنی ہے۔