سورة الہب - آیت 3
سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
عنقریب وہ لپٹیں مارتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿سَیَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَہَبٍ﴾” وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔“ یعنی آگ اسے ہر جانب سے گھیر لے گی۔