سورة الماعون - آیت 2
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتاہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَذٰلِکَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَ﴾ پس یہی وہ شخص ہے جو سخت دلی اور تند خوئی سے یتیم کو دھکے دیتا ہے اور اپنی قساوت قلبی کی بنا پر اس پر رحم نہیں کرتا، نیز اس کا سبب یہ بھی ہے کہ وہ ثواب کی امید رکھتا ہے نہ عذاب سے ڈرتا ہے۔