سورة قریش - آیت 3
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَٰذَا الْبَيْتِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو چاہئے کہ اس گھر (کعبہ) کے رب کی عبادت کریں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
فرمایا﴿فَلْیَعْبُدُوْا رَبَّ ہٰذَا الْبَیْتِ﴾ ” پس وہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں۔“ یعنی اس کی توحید بیان کریں اور اس کے لیے عبادت کو خالص کریں۔