سورة الزلزلة - آیت 3

وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور انسان کہے اسے کیا ہوگیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقَالَ الْاِنْسَانُ﴾ جب انسان اس عظیم واقعے کو دیکھے گا جو زمین کو پیش آئے گا تو کہے گا ﴿ مَا لَہَا ﴾ یعنی اسے کیا حادثہ پیش آگیا؟