سورة البينة - آیت 7

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے ۔ وہی ساری خلقت میں بہتر ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰیِٕکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِ﴾ ”بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، وہ مخلوق میں سب سے بہتر ہیں۔“ کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی اور اس کی معرفت حاصل کی اور وہ دنیا وآخرت کی نعمتوں سے فوز یاب ہوئے۔