سورة العلق - آیت 13
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بھلا دیکھ تو اگر اس نے (قرآن کو) جھٹلایا اور منہ موڑا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَرَءَیْتَ اِنْ کَذَّبَ ﴾ بھلا بتاؤ ! حق سے روکنے والے نے اگر جھٹلایا ہو﴿ وَتَوَلّٰی﴾ اور حکم سے منہ موڑا ہو، کیا وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے عذاب سے نہیں ڈرتا ؟