سورة الليل - آیت 3

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰٓی﴾ یہاں اگر ماموصولہ ہے تو یہ قسم خود اللہ تعالیٰ کے نفس مقدس کی قسم ہے جو مرد اور عورت کا خالق ہونے سے موصوف ہے اور اگر مامصدریہ ہے تو یہ مرد اور عورت کی تخلیق کی قسم ہے ۔ اس میں اس کی حکمت کا کمال یہ ہے کہ اس نے حیوانات کی تمام اصناف میں جن کو باقی رکھنے کا ارادہ کرتا ہے ، نر اور مادہ پیدا کیا ہے تاکہ ان کی نوع باقی رہے اور وہ معدوم نہ ہوجائے اور شہوت کے سلسلے کے ذریعے سے دونوں کو ایک دوسرے کی طرف متوجہ کیا اور دونوں کو ایک دوسرے کے لیے مناسب بنایا۔ فَتَبَارَکَ اللّٰہُ أَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ۔