سورة الشمس - آیت 12
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا﴾ یعنی قبیلے کا بدبخت ترین شخص، قدار بن سالف، اونٹنی کی کونچیں کاٹنے کے لیے اس وقت اٹھا، جب سب نے اس (جرم) پر اتفاق کیا اور اسے ایسا کرنے کا حکم دیا تو اس نے ان کی اطاعت کی۔