سورة الشمس - آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک جس نے نفس کو پاک کیا مراد کو پہنچا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا ﴾ یعنی جس نے اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کیا ، عیوب سے صاف کیا، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ذریعے سے اس کو ترقی دی اور علم نافع اور عمل صالح کے ذریعے سے اس کو بلند کیا وہ کامیاب ہوا۔