سورة الشمس - آیت 4

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور رات کی جب اس کو ڈھانپ لے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشٰـیہَا﴾ ” اور رات کی جب اسے چھپالے۔“ یعنی جب وہ تمام سطح زمین کو ڈھانپ لے اور زمین پر موجود ہر چیز تاریک ہوجائے۔ اس عالم میں اندھیرے اور اجالے، سورج اور چاند کا ایک نظم اور مہارت کے ساتھ، بندوں کے مصالح کے قیام کے لیے ، ایک دوسرے کا تعاقب کرنا اس حقیقت کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا علم رکھتا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے، وہ اکیلا معبود ہے جس کے سوا ہر معبود باطل ہے۔