سورة الشمس - آیت 1

وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

سورج اور اس کی دھوپ کی قسم۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تبارک وتعالیٰ نے ان عظیم آیات کے ذریعے سے فلاح یاب نفس اور اس کے علاوہ فاسق وفاجر نفوس پر قسم کھائی ہے ،چنانچہ فرمایا : ﴿وَالشَّمْسِ وَضُحٰیہَا﴾ یعنی سورج ، اس کی روشنی اور اس سے صادر ہونے والے فوائد کی قسم!