سورة البلد - آیت 3

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور میں جننے والے کی اور اس کی جسے جنا (یعنی باپ اور بیٹے کی ) کی قسم کھاتا ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَوَالِدٍ وَّمَا وَلَدَ﴾ یعنی آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کی قسم! اور جس چیز پر قسم کھائی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے۔