سورة الفجر - آیت 29

فَادْخُلِي فِي عِبَادِي

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر میرے بندوں میں داخل ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ۔ وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ﴾ ” پس تو میرے بندوں میں داخل ہوجا اور میری جنت میں داخل ہوجا۔“ قیامت کے روز ان الفاظ سے روح کو مخاطب کیا جائے گا اور اسی خطاب سے موت کے وقت اور اللہ تعالیٰ کے پاس لے جاتے ہوئے اس کو مخاطب کیا جائے گا۔