سورة الفجر - آیت 28
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اپنے رب کی طرف لوٹ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ارْجِعِیْٓ اِلٰی رَبِّکِ﴾ ” اپنے رب کی طرف لوٹ چل۔ “ جس نے اپنی نعمتوں کے ذریعے سے تیری نشونما کی ﴿ رَاضِیَۃً مَّرْضِیَّۃً﴾ یعنی اللہ تعالیٰ اور اس کے ثواب سے راضی ہو کر جس سے اللہ تعالیٰ نے تجھ کو سرفراز فرمایا اور اللہ تعالیٰ تجھ سے راضی ہوا۔