سورة الفجر - آیت 14
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بے شک تیرا رب گھات میں ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ﴾”بے شک آپ کا رب گھات میں ہے۔“ اس شخص کی گھات میں ہے جو اس کی نافرمانی کرتا ہے، اسے تھوڑا سا عرصہ مہلت دیتا ہے ، پھر وہ اسے غالب اور قدرت والے کی طرح پکڑتا ہے۔