سورة الفجر - آیت 9

وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ثمود کے ساتھ کیا (کیا کیا) جنہوں نے وادی میں پتھر تراشے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَثَمُوْدَ الَّذِیْنَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ﴾ ” اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا ) جو وادی میں پتھر تراشتے تھے۔‬“ یعنی وادی القری ٰ میں انہوں نے اپنی قوت اور طاقت سے چٹانوں کو تراشا اور وہاں گھر بنائے۔