سورة الغاشية - آیت 12
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس میں ایک چشمہ جاری ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فِیْہَا عَیْنٌ جَارِیَۃٌ﴾ یہ اسم جنس ہے ، یعنی اس کے اندر چشمے جاری ہوں گے، اہل جنت جیسے چاہیں گے اور جہاں چاہیں گے ، ان چشموں کا رخ موڑکر ان سے نہریں نکال کرلے جائیں گے۔