سورة الأعلى - آیت 17
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور حالانکہ آخرت بہتر اور بہت باقی رہنے والی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَالْاٰخِرَۃُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی﴾ حالانکہ آخرت ہر وصف مطلوب میں دنیا سے بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے، کیونکہ آخرت دارالخلد اور دارالبقا ہے اور دنیا دارالفنا ہے اور ایک عقل مند مومن عمدہ کے مقابلے میں ردی کو منتخب کرے گا نہ ایک گھڑی کی لذت کے لیے ابدی رنج وغم کو خریدے گا ۔ پس دنیا کی محبت اور اس کو آخرت پر ترجیح دینا ہر گناہ کی جڑ ہے۔