سورة الأعلى - آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو ڈرتا ہے شتاب نصیحت قبول کرے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿سَیَذَّکَّرُ مَنْ یَّخْشٰی﴾” جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے، وہ نصیحت حاصل کرے گا۔ “ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا خوف اور اعمال کی جزاوسزا دینے اس کی قدرت کا علم بندے کے لیے ان امور سے باز رہنے کا موجب بنتا ہے جنہیں اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے بھلائی کے امور میں سعی کاموجب بنتا ہے۔