سورة الطارق - آیت 17

فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تو کافروں کو مہلت دے ، زیادہ نہیں بلکہ انہیں تھوڑے دنوں کی مہلت دے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَمَــہِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیْدًا﴾ یعنی کافروں کو تھوڑی سی مہلت دو، پس عنقریب جب ان کو عذاب اپنی لپٹ میں لے لے گا تو انہیں اپنے انجام کا علم ہوجائے گا۔