سورة الطارق - آیت 15
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
بے شک یہ لوگ ایک داؤ میں لگے ہوئے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّہُمْ﴾ یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی تکذیب کرنے والے ﴿ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا﴾ ” سازشیں کرتے ہیں۔ “ تاکہ اپنی سازش کے ذریعے سے حق کو روک دیں اور باطل کی مدد کریں۔