سورة البروج - آیت 13

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوسری بار پیدا کریگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّہٗ ہُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیْدُ﴾ یعنی وہ تخلیق کی ابتدا کرنے اور اس کا اعادہ کرنے میں متفرد ہے ، اس میں کوئی ہستی اس کی شریک نہیں۔