سورة البروج - آیت 3

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور حاضر ہونے والے کی اور جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَشَاہِدٍ وَّمَشْہُوْدٍ﴾ یہ ہر اس شخص کو شامل ہے جو اس وصف سے متصف ہے، یعنی دیکھنے والا اور دکھائی دینے والا، حاضر ہونے والا اور جس کے پاس حاضر ہوا جائے، بصیرت سے دیکھنے والا اور دکھائی دینے والا۔