سورة الانشقاق - آیت 11

فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ موت کو پکارے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًا﴾ یعنی جب وہ اپنے اعمال بد جو اس نے (دنیا میں آخرت کے لیے ) آگے بھیجے تھے اور ان سے توبہ نہیں کی تھی ، اپنے اعمال نامے میں موجود پائے گا تو رسوائی اور فضیحت سے موت کو پکارے گا۔