سورة الانشقاق - آیت 5

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اپنے رب کا حکم سنے اور وہ اسی لائق ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ۔یٰٓاَیُّہَا الْاِنْسَانُ اِنَّکَ کَادِحٌ اِلٰی رَبِّکَ کَدْحًا فَمُلٰقِیْہِ ﴾ ” اور وہ اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور اسی کے لائق وہ ہے۔ اے انسان ! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے۔“ یعنی تم اللہ تعالیٰ کی طرف جانے میں کوشاں ہو ، اس کے اوامر ونواہی پر عمل کرتے ہو، بھلائی کے ذریعے سے یا برائی کے ذریعے سے اس کے قریب ہورہے ہو۔ پھر قیامت کے دن تم اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرو گے۔ پس تم اس کی طرف سے فضل کے ساتھ یا عدل کے ساتھ جزا سے محروم نہیں ہو گے۔