سورة المطففين - آیت 23

عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تختوں تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَلَی الْاَرَایِٕکِ﴾ یعنی نہایت خوبصورت بچھونوں سے آراستہ تختوں پر بیٹھے ہوئے ﴿یَنْظُرُوْنَ﴾ ان نعمتوں کو دیکھ رہے ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تیار کررکھی ہیں اور اپنے رب کریم کا دیدار کررہے ہوں گے ۔