سورة التكوير - آیت 18

وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور صبح کی قسم جبکہ وہ سانس لے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ﴾ یعنی صبح جب اس کی علامات ظاہر ہونے لگیں اور روشنی تھوڑی تھوری پھوٹنے لگے، یہاں تک کہ مکمل ہوجائے اور سورج نکل آئے۔ یہ بڑی بڑی نشانیاں جن کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے ، قرآن کی سند کی قوت ، اس کی جلالت اور ہر شیطان مردود سے اس کی حفاظت کی بنا پر ہے۔