سورة التكوير - آیت 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں بیکار پھریں گی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ﴾ ” اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی ۔“ یعنی جب لوگ اپنے بہترین اموال کو بے کار چھوڑ دیں گے جن کا وہ ہر وقت بہت اہتمام اور دھیان رکھا کرتے تھے ۔ پس ان پر ایسا وقت آئے گا جو ان کو ان اموال سے غافل کردے گا ۔ عشارا ایسی اونٹیوں کو کہا جاتا ہے جن کے پیچھے ان کے بچے ہوتے ہیں ، یہ عربوں کا بہترین مال تصور کیا جاتا ہے جو اس وقت ان کے پاس ہوتا تھا ۔