سورة التكوير - آیت 3

وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْ﴾ ” اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔ “ یعنی ریت کے بھر بھرے ٹیلے بن جائیں گے ، پھر دھنکی ہوئی رنگ دار اون کے مانند بن جائیں گے ، پھر بدل کر اڑتا ہوا غبار بن جائیں گے اور ان کو اپنی جگہوں سے ہٹا دیا جائے گا۔