سورة التكوير - آیت 2

وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب تارے ماند پڑجائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ﴾ ” اور جب تارے بے نور ہوجائیں گے۔ “ یعنی متغیر ہوجائیں گے اور اپنے افلاک سے ٹوٹ کر بکھر جائیں گے۔