سورة عبس - آیت 33

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر جب کان پھوڑنے والی آئے گی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی جب قیامت کی چنگھاڑ آئے گی ، جس کے ہول سے کان بہرے ہوجائیں گے ۔ اس روز لوگ قیامت کی ہولناکیاں دیکھیں گے اور انہیں اعمال کی سخت ضرورت ہوگی تو دل دہل جائیں گے۔