سورة عبس - آیت 21

ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر اسے مردہ کیا ۔ پھر اسے قبر میں رکھوایا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ﴾ ” پھر اس کو موت دی، پھر قبر میں دفن کرادیا۔“ یعنی تدفین کے ذریعے سے اس( کے مردہ جسم ) کی تکریم کی ، تمام حیوانات کی طرح اس کے ساتھ سلوک نہیں کیا جن کی لاشیں سطح زمین پر پڑی رہتی ہیں۔