سورة عبس - آیت 13
فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ ان ورقوں میں (لکھی) ہے جن کی تعظیم کی جاتی ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اس تذکیر کا محل، اس کی عظمت اور اس کی رفعت قدر کا ذکر کیا ،چنانچہ فرمایا : ﴿فِیْ صُحُفٍ مُّکَرَّمَۃٍ۔ مَّرْفُوْعَۃٍ مُّطَہَّرَۃٍ﴾ ”قابل ادب ورقوں میں جو بلند وبالا( اور) پاک ہیں۔“ یعنی قدرومنزلت میں بلند، تمام آفات سے سلامت اور اس بات سے محفوظ کہ شیاطین کے ہاتھ اس تک پہنچ سکیں یا وہ اسے چراسکیں ، بلکہ یہ ﴿بِاَیْدِیْ سَفَرَۃٍ﴾ ” لکھنے والے کے ہاتھوں میں ہے۔“ اس سے مراد وہ فرشتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور اس کے بندوں کے درمیان سفیر ہیں۔