سورة النازعات - آیت 15
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کچھ تجھے موسیٰ کی خبر بھی پہنچی ہے ؟۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے نبی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے: ﴿ہَلْ اَتٰکَ حَدِیْثُ مُوْسٰی﴾ یہ ایک عظیم معاملے کے بارے میں استفہام ہے جس کا وقوع متحقق ہوچکا ہے ، یعنی کیا آپ کے پاس حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ پہنچا ہے؟