سورة المرسلات - آیت 15

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس دن کی تکذیب کرنے والے کو وعید سناتے ہوئے فرمایا : ﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ” اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔“ یعنی انہیں کتنی حسرت ہوگی، ان کا عذاب کتنا سخت اور ان کا ٹھکانا کتنا برا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آگاہ کیا، ان کے لیے قسم کھائی، مگر انہوں نے اسے سچ نہ جانا۔ اس لیے وہ سخت عذاب کے مستحق ٹھہرے۔